12 جنوری 2014 - 20:30
ترکی: نیٹو اور شہنشاہیت کے خلاف مظاہرہ

ترکی میں نیٹو اور شہنشاہیت کے خلاف اقدام نامی یونین نے مظاہرہ کرکے اس ملک میں نیٹو کے تمام اڈوں کو بند کیئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ابنا: استنبول کے علاقے "امینونو" میں ہونے والے مظاہرے میں شریک افراد نے نیٹو کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے تاکید کی کہ ترکی نیٹو کے ہاتھوں کھیلونا نہیں بنے گا۔ احتجاجی مظاہرین نے نیٹو سے ترکی کی فوری علیحیدگی کا مطالبہ کیا۔ ترکی کی اس تنظیم نے اس ملک میں غیر ملکی افواج کے فوجی اڈوں کے فوری بند کیئے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے ترکی میں نیٹو اور امریکہ کے سپر میزائل سسٹم کی تنصیب کی شدید مخالفت کی اور اس مظاہرے میں  امریکہ و صہیونی حکومت کے خلاف شدید نعرے لگائے۔.......

/169